جی این این سوشل

تجارت

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ،معاون خصوصی برائے قومی تحفظ خوراک جمشید اقبال چیمہ کی بریفنگ ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس

تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ کا کہناہے کہ اشیائے ضروریہ کی  ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم ، چینی ، دالیں ، خوردنی تیل،گھی ، ٹماٹر ، پیاز ، لہسن اور مرغی کےاسٹریٹجک ذخائریقینی بنائےجائیں گےاور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے ۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ گندم اور چینی کی درآمد میں تیزی لائیں اوریقینی بنایا جائے رواں مالی سال کے دوران ہموار سپلائی  کیلئےکافی ذخیرہ دستیاب ہوں۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور ٹی سی پی پر بھی زور دیا کہ وہ مناسب تندہی سے کام لیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹینڈر چلاتے ہوئے رسک ہیجنگ کے لیے مناسب اقدامات کریں، فارم اور ریٹیل کی قیمتوں میں فرق کو کم کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات کریں۔

وزیر خزانہ نے پوری فوڈ ویلیو چین کا جائزہ لینے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مارکیٹ ویلیو کا یکساں حصہ ملے ۔

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر   حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

بلوچستان کے ضلع  قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے  7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر  پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے  کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں  چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم  کبھی نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے  کہ کچھ روز قبل  کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی  خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد  زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں  کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل  دوسرے  میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا  اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس  کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا  کہنا تھا  کہ  دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل  کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
 پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
 جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح  رہے کہ  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll