دنیا
بھارت کے تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنے کی تیاری
نئی دہلی : بھارت میں علی گڑھ کا نام بدل کرہری گڑھ رکھنے کی تجویز دے دی گئی ہے ۔
بھارت میں انتہا پسند اب علی گڑھ کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور اتر پردیش کی حکومت نے علی کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز دے دی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی ضلعی پنجایت نے منظوری بھی دیدی ہے ۔
علی گڑھ ضلعی پنجایت کے سربراہ وجے سنگھ کے مطابق ہم نے میٹنگ کچھ تجاویز منظور کی ہیں ، جن میں علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کا کہا گیا ہے ۔
واضع رہے کہ نومبر 2019 میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر ریاست بھر میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کا اشارہ دیا تھا ۔
موسم
پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی
لاہورآج پھر آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا
پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، لاہور آج پھر آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈکیا گیا، ملتان میں بھی فضا مضر صحت، آلودگی کی شرح 575 ہوگئی، فیصل آباد 438، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈکیا گیا، راولپنڈی 175 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 142 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا جس کا اے کیو آئی 291 ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان