جی این این سوشل

علاقائی

سنتھیا رچی کے مطابق ان کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا

اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سنتھیا رچی کے مطابق ان کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا
سنتھیا رچی کے مطابق ان کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کی بے ہوشی کے  معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کا پولی کلینک اسپتال میں علاج جاری ہے، انہیں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  سنتھیا رچی کا معدہ واش کردیا گیا ہے، معدے سے نکلنے والا مواد تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئی تھیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت نہ سنبھلنے پر اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

تجارت

نائب وزیر اعظم کی قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم کی قطری  وزیر مملکت برائے امور خارجہ  سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور توانائی، کان کنی اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ لیا۔

معزز مہمان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں پاکستان کے لئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں  سانحہ 9 مئی  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی میں  سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ یہ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے  پیش کی گئی ۔

قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے جب کہ اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی دلخراش دن ہے جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔

متن میں لکھا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی جب کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll