جی این این سوشل

پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کا کوئی پروگرام نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کابل کے دورہ کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کا کوئی پروگرام نہیں، دفتر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کا کوئی پروگرام نہیں، دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے حوالہ سے بعض میڈیا رپورٹس بارے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تک وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل کا کوئی پروگرام طے نہیں کیا گیا اور اس حوالہ سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے نقطہ چینی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن عمل میں شراکت دار بننا چاہتا ہے اور موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ قابل اعتماد سہولت کار ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کابل سے غیر ملکیوں کے انخلا میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کابل میں اس کا سفارتخانہ لوگوں کی سہولت کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے جو علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان افغانستان میں ایک ایسی جامع حکومت کے قیام کا بھی خواہشمند ہے جو انسانی حقوق کا احترام کرے اور افغان قیادت کے ابتدائی بیانات سے اسی طرح کی ایک نئی سوچ کا اشارہ ملتا ہے۔

 

 

پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت  پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے:  عرفان صدیقی

 اسللام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے جے شنکر اپنے ملک کی نما ئندگی کریں گے۔

وفاق نے کل ایک نوٹیفیکیشن کےتحت بین القوامی نشست کے محفوظ انعقاد کے لئے 5اکتوبر اور17اکتوبر کے درمیان پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان  اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔

گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll