ممبئی : فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کے ہاتھ کی سرجری کامیاب ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن جو شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا ہاتھ شدید زخمی ہونے کے باعث سرجری ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ چہرے پر ماسک پہنے بیٹھے ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ پر پٹّی بندھی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ' گزشتہ ہفتے میری نئی فلم کے سیٹ پر چنائی میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میرا دایاں ہاتھ فریکچر ہوگیا ۔ ہاتھ کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑی چنانچہ فوری ممبئی واپس آنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے واپس چنئی جارہے ہیں جہاں وہ اپنا ادھورا کام مکمل کریں گے۔
ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ جیسا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا ہے تو ایسا نہیں ، اس سے تھوڑی تکلیف ہوتی ہے۔ اداکار نے حادثے کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور نیک تمناؤں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،اس فلم کے پروڈیوسر بھی ابھیشیک خود ہیں۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 8 گھنٹے قبل
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 6 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 5 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 3 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل