پاکستان
اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی وزیراعظم سے ملاقات
اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کام کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامی حالات میں اقوام عالم کو خوراک کی فراہمی اور نیوٹریشن میں بہتری کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو سراہتے ہیں ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے بیشتر پراجیکٹس پاکستان میں چل رہے ہیں ۔پاکستان ڈبلیو ایف پی کے ساتھ پارٹنرشپ کو اہمیت دیتا ہے۔
اسکے علاوہ ملاقات میں افغانستان میں بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشترکہ حکومت اور عالمی برادری کا مثبت کردار ہی انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستانی معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔
My sincere gratitude to Your Highness for your exceptionally warm hospitality!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 1, 2024
Pakistan deeply cherishes and values its special friendship with Qatar. https://t.co/blvlYf5SCa
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔
تجارت
رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ
ادارہ شماریات کےمطابق 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں 13اشاریہ 45فیصد اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کےمطابق 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ۔
رپورٹ کےمطابق اکتوبر میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 10.64 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا،4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا ،اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 8.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اکتوبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں ۔
رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 31.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان
انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا
وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔
ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔
ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
جرم 20 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی