دنیا
امریکی صدر نے داعش سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نےوائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے حوالے سے داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے، ان کا کہنا تھا طالبان اچھے لوگ نہیں ہیں لیکن کابل ائیرپورٹ تک راستہ کھلا رکھنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی داعش اور کابل کی جیلوں سے نکلنے والے افراد کر رہے تھے، حملے کے ذمہ دار جہاں کہیں بھی ہوئے انہیں اس حملے کی قیمت ادا مجبور کرنا پڑے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ذمہ داروں کو اپنی طاقت سے اور اپنی مرضی کے مقام پر بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد