Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا ویڈیو کا دورانیہ مزید بڑھانے کا فیصلہ

بیجنگ: چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پر ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 27th 2021, 9:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹک ٹاک کا  ویڈیو کا دورانیہ  مزید بڑھانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک نے ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو  جلد ہی تمام  صارفین  استعمال کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک کمپنی   کی جانب سے  ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھادیا جائے گا ،کچھ صارفین کے پاس  5 منٹ تک ویڈیو اپلوڈ کرنے کی آپشن آرہی ہے،فی الحال اس فیچر کو مخصوص صارفین کو دیا گیا ہے جسے وہ  استعمال کر رہے ہیں ۔اس فیچر کے حوالے سے کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی تاریخ کا حتمی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ  ٹک ٹاک  کی جانب سے  گزشتہ برس دسمبر میں ویڈیو کا دورانیہ دو سے تین منٹ تک بڑھا دیا  گیا تھا،تاہم اب اس فیچر  کے بعد ویڈیو کے دوراینے کو مزید بڑھایا گیا ہے، اسی لیے چند  مخصوص صارفین کو رواں سال جولائی کے بعد  پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو شیئر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ شروع شروع میں  ٹک ٹاک پر صرف تیس سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرنے کی سہولت تھی، اسی وجہ سے ٹک ٹاک نے بہت کم عرصے میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
Advertisement