ملک میں تاریخی بیروزگاری اور غربت ہے، حکومت 3 سالہ تباہی کا جشن منا رہی ہے:بلاول بھٹو
خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن حکومت اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اس حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کو تکلیف پہنچائی ہے، یہ عوام کے حقوق سلب کرنا اور ان پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں، عمران خان عوام سے ہر طرح کے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانی ہے، خان صاحب نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈُبانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے اور خان صاحب اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ہر صوبے پر ڈاکا مارا ہے، جب این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جاتا اور اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا مارا جاتا ہے تو یہ نہ صرف سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ہر صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے، جب ایک صوبے کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو پورے پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن گھر بنانے کے بجائے سازش کے تحت غریبوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے، کچی آبادیوں کو گرایا جارہا ہے اور امیروں کی آبادی کو بچایا جارہا ہے، بنی گالا ریگولرائز ہوجاتا ہے اور گجر نالے میں غریبوں کے مکان گرائے جاتے ہیں، یہ ہے عمران خان کی تبدیلی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل ملک کا اثاثہ تھی، 10 ہزار خاندان وہاں کام کرتے تھے، اس عمران خان نے آکر ان خاندانوں کو بیروزگار کردی۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 13 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 12 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 11 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 12 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 11 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 11 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 9 hours ago

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 2 minutes ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 12 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 13 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 11 hours ago