لاہور:نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف ڈاکٹرز کی اسپتال بند کرنے کی دھمکی،احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس کےتشدد کے بعد وائے ڈی اے کاردعمل سامنے آگیاہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے تمام اسپتالوں میں آج ڈاکٹرز کالی پٹیاں باندھے کام کرتے رہے وائی ڈی اے نے امتحان کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں آوٹ ڈور یونٹس بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
دیگر طلبا تنظیموں نے بھی ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے این ایل ای کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔
گذشتہ روز بھی فارن گریجوئیٹس کے امتحانی مرکز کے باہر طلبا و طالبات نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا جہاں طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو پیپر سپرے کرنا پڑا جس کے باعث کئی مظاہرین کی حالت خراب ہو گئی تھی۔
صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر مدثر کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی دہشتگردی پر بلیک ڈے منا رہے ہیں، انہوں نے جہاں بھی اب امتحان رکھا تالے لگا دیں گے،اگر ہمیں ٹیبل پر نا لایا گیا تو پوری او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے، وائے ڈی اے نے اسلام آباد تک تاریخ ساز لانگ مارچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ داخل شدہ میڈیکل طلبا پر یہ کالا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، مقامی میڈیکل گریجویٹس پر این ایل ای امتحان کا نفاذ اپنی ہی یونیورسٹیز پر عدم اعتماد ہے،مطالبات نہ مانے گئے تواسپتال بند کردیں گے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago






