ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ وبرطانوی پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹوئٹ کے عنوان میں لکھا کہ " وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں، اور ساتھ میں انہوں نے سجل علی اورشبانہ اعظمی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
I get to work with these South Asian screen legends Shabana Azmi and Sajal Ali ... @Iamsajalali @AzmiShabana pic.twitter.com/QXdGUK5Tbi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 17, 2021
اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار قرار دیا تھا ۔
سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم " ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ" میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی ۔ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی جمائما کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی لکھی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی شوٹنگ کا اعلان کیا تھا۔ فلم کی ہدایتکاری شیکھر کپور کررہے ہیں ، اور اس کی کاسٹ میں بڑے ستارے بھی شامل ہیں ۔ جس میں شہزاد لطیف (فلم ڈپارچر ) اورا یما تھامسن (فلم لاسٹ کرسمس) برطانوی اداکار روب برڈن (فلم دی ٹرپ ٹو گریس ) اور عاصم چوہدری (فلم ونڈر وومن 1984) کے ساتھ پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اورسینئر ہندوستانی اداکار اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی (فلم کالی کوہی ) حصہ لے رہے ہیں ۔
فلم کے ہدایتکار شیکھر کپور ماضی میں مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
جمائما گولڈ اسمتھ ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔ جمائما نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر یا پھر 2022 کے آغاز تک ریلیز کردیا جائے گا۔

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 11 hours ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 10 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 12 hours ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 11 hours ago

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 7 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 9 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 10 hours ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 10 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 12 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 7 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 7 hours ago