کراچی : مسلم لیگ ن نے بھی سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی نامزدگی پر اعتراض کردیا۔سابق گورنر محمد زبیر نےکہا فیصل واوڈا نے کینڈین شہری ہوتے ہوئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرے روز لیگی رہنما مفتاح اسماعیل اور محمد زبیرفیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوئے۔میڈیا سے گفتگو میں سابقگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ۔ فیصل واوڈا نے جب حلف لیا تو وہ امریکہ کے شہری تھے۔ بینک ڈیفالٹرہونے کے باوجود وہ ایم این اے بھی بن گئے اور اب سینیٹر بننے جارہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے کہا ۔ اٹارنی جنرل بتائیں وہ کون لوگ ہیں جو پیسے لے کراسلام آباد میں گھوم رہے ہیں۔۔ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ انہیں سینیٹ میں ٹکٹسکی خرید و فروخت کا کیسے پتہ چلا؟لیگی رہنماوں نے مرحوم مشاہد اللہ خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا ۔ سینیٹر مشاہد اللہ کی ملکاور جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں۔۔ انہوں نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی کےلیے جدوجہد کی۔
واضح رہے کہ آج صبح الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5سالہ نااہلی ختم ہوچکی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں زیرالتواہیں، عدالتوں میں زیرالتوامقدمات پرکسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، لہذا ٰ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں۔

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 3 منٹ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 37 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل