کوئٹہ :ملک کے نامور سیاستدان اور بلوچ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ مینگل انتقال کرگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور سیاستدان اور بلوچ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ مینگل انتقال کرگئے ہیں، بلوچستان کے بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ مینگل کی عمر92 برس تھی، سردار عطاءاللہ مینگل ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال زیر علاج تھے۔ سردار عطاءاللہ مینگل کی تدفین کل ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں کی جائیگی۔ سردار عطاءاللہ مینگل کی جسدخاکی کل صبح کراچی سے وڈھ کےلئے روانہ کی جائیگی۔
بزرگ سیاستدان 1929میں خضدار کے علاقے وڈھ میں سردار رسول بخش مینگل کے ہاں پیدا ہوئے، مینگل قبیلے کی سرداری سنبھالنے کے بعدنے 1953مین باقائدہ سیاست کا آغاز کیا۔ سردار عطاءاللہ مینگل نے پہلی مرتبہ 1960میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ مینگل 1972ءمیں بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1972میں ذولفقار علی بھٹو کی جانب سے سردار عطاءاللہ مینگل کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔ حکومت کے خاتمے کے بعد سردارعطاءاللہ مینگل سمیت قوم پرستوں پر غداری کے مقدمات قائم کئے گئے۔
بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ مینگل نے 18سال تک لندن میں جلا وطنی گزاری، بزرگ سیاستدان نے 1997ءمیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی، سردار مینگل کے خان عبدالغفار خان، جی ایم سید ،نوابزادہ نصر اللہ، نواب اکبر بگٹی اور نواب مری سے قریبی مراسم تھے۔

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 گھنٹے قبل

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 33 منٹ قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 3 گھنٹے قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 4 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 27 منٹ قبل

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 30 منٹ قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 25 منٹ قبل