جی این این سوشل

پاکستان

دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے  : بلاول بھٹو

ملتان : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ دھوکا نہ ہو تاتو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے ،  پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جا سکتی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے  : بلاول بھٹو
دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے  : بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو زرداری نے  کالم نویسوں ،  ایڈیٹرز ، صحافیوں سے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھینا گیا ، دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے ،  پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جا سکتی تھی ، ہماری  تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں آئے ہیں  ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیئے ۔ ہمارے جتنا کام تحریک انصاف اور ن لیگ والے نہیں کر سکے ، نئے جذبے اور انقلابی پالیسیوں کے ساتھ ا ٓگے بڑھ رہے ہیں ، پنجاب کے کونے کونے میں جا کر پیپلز پارٹی کو متحرک کر رہے ہیں ۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  افغانستان سے متعلق تحفظات ہیں ، انسانی حقوق ملنے چاہیئں ۔

پاکستان

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےالیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قراردینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزارجرمانہ عائد کرکےخارج کردی۔
سپریم کورٹ کےجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والےامیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست پر سماعت کےدوران جسٹس محمد مظہر نے کہا کہ کس آئینی شق کےتحت امیدوار کے لیے الیکشن میں 50 فیصد ووٹ لینا لازمی قرار دیا جائے، الیکشن میں ڈالے ووٹوں پر کامیاب امیدوار کا فیصلہ ہوتا ہے، ووٹرز ووٹ ڈالنے نہ جائےتو ان کا کیا ہو سکتا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثرہوا ہے، آئین کے کن آرٹیکلزکی خلاف ورزی ہو رہی ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دیے کہ اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں،درخواست گزار اکرم نے مؤقف اپنایا کہ سارے بنیادی حقوق اس درخواست میں اٹھائے سوال سے جڑے ہیں،ہماری زندگی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زندگی کا فیصلہ توپاریمنٹ نہیں کرتی،جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیے کہ تمام لوگوں کو ووٹ کا حق ہے، پولنگ کے دن لوگ ٹی وی دیکھتےہیں ، ووٹ ڈالنےنہیں جاتے، ووٹرزووٹ نہ ڈالیں تو یہ ووٹرز کی کمزوری ہے۔ 
جسٹس مندوخیل نےاستفسار کیا کی آپ نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا، درخواست گزارمحمد اکرم نے کہا کہ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا،جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ پھر آٸین کی توہین کررہے ہیں۔
دوران سماعت آئینی بینچ کی طرف سے 20 ہزار جرمانہ عائد کرنے پر درخواست گزار نے عدالت سےتکرار کی اور مؤقف اپنایا کہ جرمانہ کم ازکم 100 ارب کریں تاکہ ملک کا قرضہ کم ہو جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دیے کہ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں۔

اس کےعلاوہ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سےمتعلق درخواست غیر موثر ہونےکی بنیاد پر نمٹا دی۔
آئینی بنچ نے الیکشن میں 50 فیصد سےزائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینےکی درخواست کو آئینی بینچ نے 20 ہزار جرمانہ عائد کرکے خارج کردی۔
آئینی بینچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013 کےخلاف 1178 مقدمات میں نوٹسز کی تعمیل بذیعہ اخبار مشتہر کروانےکا حکم دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ کےآئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سےزائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیےمقرر کیے تھے۔
اس سے قبل آئینی بینچ نےاپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں جب کہ کئی درخواست گزاروں پرجرمانے بھی عائد کیےتھے۔
5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔
26ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کاپہلا اجلاس ہوا تھا،جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔
جسٹس امین الدین کےتقررکی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نےمخالفت کی تھی۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس نےآئینی بینچ کے لیے مخصوص مدت کے تعین کا مشورہ دیا تھا،اجلاس کے دوران آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر ووٹنگ کرائی گئی،کمیشن کے 12 میں سے 7 ارکان نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا

پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔

عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا  ہے۔

الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت  کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز  تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24  شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔

کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll