لاہور : صوبے میں سروس ڈیلوری کا معیار بہتر بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں چار صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید، سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کا بھی قلمدان بدلے جانے کا امکان ہے، ترین گروپ کے اہم رہنما نعمان لنگڑیال کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے متوقع تبادلے کے پیش نظر مرکز میں تعینات سیکرٹریز کے نام زیر غور ہیں ، متوقع چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے تیرہویں کامن سے تعلق رکھنے والے سردار احمد نواز سکھیرا کا نام زیر غور ہے، سردار احمد نواز سکھیرا اسوقت فیڈرل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔فیڈرل سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے امیدوار ہیں ، یوسف نسیم کھوکھر دو ہزار اٹھارہ/ انیس میں چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں ۔چیف سیکرٹری کے تبادلے کی بڑی وجہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ انتظامی معاملات کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیلئے پی ایس پی گروپ کے گریڈ 22 کے محسن بٹ، عامر ذوالفقار۔ اے ڈی خواجہ کے نام زیر غور ہیں ، محسن بٹ آئی جی بلوچستان کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ،اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور عامر ذوالفقار آئی جی اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago






