جرم
عاصمہ رانی کیس: قاتل مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا گیا
لکی مروت: میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا۔
عاصمہ رانی کے آبائی شہر سرائے نورنگ میں فریقین کے درمیان صلح کے لیے جرگہ ہوا جس میں دونوں قبیلوں کے مشران نے شرکت کی۔
قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد آفریدی خاندان کی معافی قبول ہے، ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا۔
عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔
یاد رہے کہ مجاہد آفریدی پر 2018 میں رشتے سے انکار پر عاصمہ رانی کو قتل کرنے کا الزام تھا، مجاہد آفریدی واقعے کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک ماہ قبل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو موت کی سزا سنائی تھی۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
دنیا
شمالی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ پناہ گزینوں کے الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا
100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 21 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ