کراچی: محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ہوا ہے، نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران طلبا کی کورونا ویکسینیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا، والدین سے بچوں کوویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔
سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانوناً10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا نجی اسکولز کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی۔

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 13 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 12 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل