لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 وزیرآباد میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، این اے 45 کرم ایجنسی اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی آج پولنگ ہو رہی ہے۔
این اے 75، ڈسکہ
سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 میں آج ضمنی الیکشن ہورہے ہیں، یہ نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف سید ظاہرے شاہ کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، جبکہ یہاں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔ مسلم لیگ ن نے اس بار اپنے مرحوم ایم این اے کی بیٹی سیدہ نوشین افتخار کا مقابلہ تحریک انصاف کے نامزد امید وار علی اسجد ملہی سے ہورہا ہے ، پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار نون لیگ کے حق میں دستبردار کرا لیا ہے۔
پی پی 51 ، وزیرآباد
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے، ان کے مدمقابل تحریکِ انصاف نے چوہدری محمد یوسف ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار ناصر محمود ہیں۔ن لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔ پی پی 51 میں 7 آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے، جن میں 1لاکھ36ہزار665 مرد ووٹرز جبکہ 1لاکھ 15ہزار 290 خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 51 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 162 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 50 پولنگ اسٹیشن مردوں اور 49 خواتین کے پولنگ اسٹیشن جبکہ 63 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے 8 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 83 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
پی کے 63، نوشہرہ
خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 63 میں بھی آج ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، یہ نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہاں ن لیگ کے میاں اختیار ولی خان جبکہ تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل میدان میں ہیں۔اے این پی نے میاں وجاہت اللّٰہ اور تحریکِ لبیک نے مولانا ثناء اللّٰہ کو میدان میں اتارا ہے۔حلقے میں 1 لاکھ 41 ہزار 934 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 79 ہزار 63 مرد جبکہ 62 ہزار 871 خواتین ووٹرز ہیں۔39 پولنگ سٹیشنز حساس ترین ، 35 حساس اور 28 نارمل قرار ، پی کے 63 میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، 120 پولنگ سٹیشنز پر 1748 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔
این اے 45، کرم ون
ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں 27 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی امیدوار فخر زمان خان، ٓزاد امیدوار سید جمال اور جمعیت علما اسلام ف کے ملک جمیل خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 931ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 70 ہزار485 ہے۔ حلقے میں 134 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 13 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 13 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 11 گھنٹے قبل






