جی این این سوشل

علاقائی

نیب لاہور نے کمپلین سیل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

لاہور:نیب نے کمپلین سیل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی نیب لاہور کمپلینٹ سیل کو گزشتہ 4 سالوں میں مجموعی طور پر 43120 شکایات موصول ہوئیں، ان شکایت میں سے 42249 شکایات کو مکمل کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب لاہور نے کمپلین سیل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
نیب لاہور نے کمپلین سیل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

تفصیلات کے مطابق ماضی کے 17 سالہ دور میں نیب لاہور کو کل 45314 شکایات موصول ہوئیں ،ان میں سے 44495 شکایات کو ان 17 سالوں کے دوران مکمل کیا گیا۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران نیب لاہور کمپلینٹ سیل کو ملنے والی شکایات میں سالانہ 304 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،فی الوقت نیب لاہور 1690 شکایات پر اپنے آئینی و قانونی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

کمپلینٹ سیل کو 2017 میں کل 5964 شکایات موصول ہوئیں بیک لاگ عبور کرتے ہوئے کل 6373 کو مکمل کیا گیا،اسی طرح 2018 میں کل 10197 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 9305 کو مکمل کیا گیا۔

2019 میں کسی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 14003 شکایات موصول ہوئیں،جن میں سے 10648 کو مکمل کرلیا گیاہے۔

گزشتہ سال 2020 میں  نیب لاہور کو کل 5016 شکایات موصول ہوئیں،بیک لاگ کم کرتے ہوئے کل 9485 شکایات کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا۔

رواں سال 2021 میں کل 7940 متاثرین نے دادرسی کیلئے کمپلینٹ سیل کا رخ کیا ان میں سے 6348 متاثرین کی شکایات پر کارروائی کو مکمل کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 4 سالوں میں 70 فیصد سالانہ اضافہ کیساتھ کل 1062 کمپلینٹ ویری فکیشن کا آغاز کیا گیا،ماضی کے 17 سالہ دور میں کل 2648 شکایات پر تحقیقات کی منظوری دی جا سکی جبکہ 2540 کو پراسیس کیا گیا۔

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll