لاہور: راؤسردارعلی خان آئی جی پولیس اورکامران افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات، وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دونوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پنجاب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو تبدیل کرتے ہوئے انعام غنی کی جگہ راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیاہےجبکہ چیف سیکریٹری کو ہٹاتے ہوئے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا ، امریکی صدر
دوسری جانب انعام غنی کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا کیونکہ سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی اسامی خالی تھی۔
راؤ سردار علی خان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے اور انہوں نے 1990میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان میں شمولیت کی۔
راؤ سردار علی خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 18 ویں کامن سے ہے جبکہ دوران ملازمت میں راؤ سردار علی خان نے اے ایس پی یوٹی کوئٹہ، ایف سی بنوں اور ایس ڈی پی او قائد آباد کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔
اس کے علاوہ کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہوگئے ہیں جبکہ جواد رفیق ملک سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات ہوئے ہیں۔
پنجاب کے نئے چیف سیکریٹری کا تعلق ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے 21 ویں کامن سے ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 hours ago
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 11 hours ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 21 minutes ago
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 14 hours ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 2 hours ago
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 11 hours ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- an hour ago
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 13 minutes ago
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 hours ago
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 2 hours ago
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 hours ago