جی این این سوشل

پاکستان

افغانستان طالبان کا عالمی دنیا کیلئے اہم اعلان

افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان طالبان کا عالمی دنیا کیلئے اہم اعلان
افغانستان طالبان کا عالمی دنیا کیلئے اہم اعلان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم یہ امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیئے۔

مزید پڑھیں : اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے ، سہیل شاہین

دوسری جانب طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا وارم اَپ میچز کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز کا اعلان کر دیا گیا ، شیڈول میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہیں ۔ پاکستانی ٹیم اعلان کردہ تاریخوں پر انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یکم جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔

وارم اَپ میچز کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔

20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچزکے شیڈول کے مطابق پہلا میچ 27 مئی کو کینیڈا ،نیپال جبکہ دوسرا میچ عمان ،پاپوانیوگنی اور تیسرا میچ نمیبیا ،یوگنڈا کے درمیان ہوگا۔

اس طرح 28 مئی کو بھی 3 ٹیموں کے میچز شیڈول کئے گئے ہیں جن میںسری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز،بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ اور آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیاہوں گے۔

29 مئی کو صرف 2 میچز ہی کھیلے جائیں گے جن میں جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ،افغانستان بمقابلہ عمان شامل ہیں۔

30 مئی کو  وارم اَ پ کے 5 میچز ہوں گے جس میں نیپال بمقابلہ امریکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا،نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا،نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی،ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیاآمنے سامنے ہوں گے۔

31 مئیکو آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا،اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔

آخری وارم اَپ میچ یکم جون کو  بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سمز بلاک کرنے سے نہیں ،صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا،اسلام آباد ہائیکورٹ

سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست پر سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سمز بلاک کرنے سے نہیں ،صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جی اٹارنی جنرل صاحب! آپ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ موبائل سموں والا آرڈر تھا اس کا حکم امتناع خارج کروانا تھا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پچھلی بار کا آرڈر جو رپورٹ ہوا تھا وہ ایسے نہیں تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکشن 144 مکمل جواب فراہم کرتا ہے جو ٹیکس سے متعلق ہے، جس کی آمدنی کم ہوگی ظاہر ہے وہ اپلائی بھی نہیں کرے گا، این ٹی این نمبر سے متعلق بھی چیزیں واضح ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹیکس نیٹ سے متعلق جو عام مزدور ہیں جس کا کھوکھا ہے ظاہر ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے؟

اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ جی بالکل ان کو تو نوٹس جائے گا ہی نہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے دریافت کیا کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ نہیں ہے اس کے نام پر سم اس کا بچہ یا بچی استعمال کر رہے ہیں تو اس کا کیا کریں گے؟ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کروایا؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کسی غریب کو نوٹس جائے گا ہی نہیں، نان فائلرز کو نومبر 2023 سے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، اگر کوئی شخص نوٹس جاری ہونے کے بعد جب جواب جمع کروائے گا یا ایف بی آر کو مطمئن کرے گا تو سم ری سٹور ہو جائے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس میں ڈر یہ ہوتا ہے کہ ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں، اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے کہ ایسا نہیں ہے، اب کون کون جائے گا ایف بی ار کے پاس کوئی رولز ریگولیشنز بھی تو دیں نا۔

اٹارنی جنرل نے ٹیکس سے متعلق مختلف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کمپنی کی ممبرشپ کیا ہے، کمپنی میں کسی پاکستانی کے کتنے شیئرز ہیں؟ عدالت نے جو حکم امتناع جاری کیا اسے خارج کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو آرڈر رپورٹ ہوا وہ ایسے نہیں تھا، سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا، آپ کی درخواست پر نوٹس کر دیتے ہیں، سماعت کے لیے کب مقرر کریں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ میرا تو آج کل پتا نہیں ہوتا، کافی مقدمات ہیں، اگلے ہفتے 22 یا 23 مئی کی تاریخ دے دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی کیس 27 مئی کو مقرر ہے، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پھر 27 مئی سے قبل کی کوئی اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کی درخواست کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین کیس تو 27 تاریخ کو مقرر ہے۔بعد ازاں عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll