دنیا
طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا ، امریکی صدر
طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کا موقف سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے فوری طور طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان جامع حکومت بنائیں، تمام اقلیتی گروہوں کو شامل کریں۔ افغانستان کی نئی حکومت میں سب کی نمائندگی ہو گی تو تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان نے ایسا کیا تو روس حکومت کو تسلیم کرنے اور حلف برداری میں شرکت کے لیے بھی تیار ہے۔
ٹیکنالوجی
یورپی یونین نےمیٹا پر84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا
میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے
یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔
بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘
میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیس بک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘
27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
تفریح
سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات
عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا