پاکستان
ملک بھر میں آج یوم بحریہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام آباد: ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہےجو پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سومنات میں جہازوں نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کیا تھا۔ پاک بحریہ نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو بندرگاہ میں مقید رکھا اور پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے اور آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ۔ 1965 کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
پاکستان
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک