Advertisement

یقین ہے کہ چین طالبان سے معاہدہ کریگا ، جوبائیڈن

واشنگٹن : افغانستان میں طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے ، جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد چین ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 8th 2021, 4:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یقین ہے کہ چین طالبان سے معاہدہ کریگا ، جوبائیڈن

 

جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے فکرمند ہیں کہ چین اس گروپ کو فنڈز دے گا ، جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں ، جس پر امریکہ صدر کا کہنا تھاکہ چین کے طالبان کے ساتھ حقیقی مسائل ہیں ، لہذا وہ ان کےساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جیسا کہ پاکستان ، روس اور ایران کرتے ہیں ، وہ سب یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اب کیا کریں گے ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے ، فی الحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امریکہ اور اس کے سات اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ واشنگٹن نے طالبان کے افغانستان کے مالی ذخائر تک رسائی روک دی ہے ۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچین ، روس یا دیگر ممالک طالبان کو فنڈز فراہم کرتے ہیں تو امریکہ یا یہ معاشی اقدام بے سود ہوگا ۔

گزشتہ روز افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں ۔

قندھار سے تعلق رکھنے والے ملا محمد حسن اخوند کا شمار طالبان کے بانیوں میں ہوتا ہے ، وہ مذہبی سکالر بھی ہیں ، طالبان کی بنیاد قندھار میں رکھی گئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement