Advertisement

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

کابل : افغانستان کی صورتحال پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 8th 2021, 3:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہورہا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے ، ورچوئل اجلاس میں چین ، ایران ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال ، درپیش چیلنجز اور علاقائی اور استحکام یقنی بنانے پر غور ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پر امن ، مستحکم افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ خطے میں سیکیورٹی کے لیے کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے گا طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے ، نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمد احسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے ۔

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کابل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکوتم کا اعلان کیا تھا ۔ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد  کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات  اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔ ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا،ملافضل اخوندافغانستان کےچیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کی کوشش ہےکہ نئی حکومت میں افغان عوام کےمسائل کوحل کریں، تمام دنیاکےساتھ چلناچاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام دنیاکےممالک کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں۔ کسی کوبھی اپنےنظام میں مداخلت کی اجازت  نہیں دیں گے۔ 20سال لڑائی ہم نےاس بات پرلڑی کہ ہمارےملک میں بیرونی مداخلت نہ ہو۔ انہوں نے کہا  ہے کہ دنیا کےممالک سےتوقع ہے کہ وہ ہماری حکومت کوتسلیم کریں گے۔

Advertisement
ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن  کا عمل شروع

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے رابطہ ، یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم کا آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے رابطہ ، یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا

  • 3 منٹ قبل
پاک بھارت  کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

  • 3 گھنٹے قبل
یو اے ای  نے  بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز  لائیو اسٹریمنگ کے دوران  قتل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

  • 4 گھنٹے قبل
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

  • 5 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 3 نوجوان شہید

  • 13 منٹ قبل
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

  • 6 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement