جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کو نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ
پی ڈی ایم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، پی ڈی ایم نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  الیکشن ای وی ایم کے تحت ہونے پر بائیکاٹ پر غورکیا گیا، پی ڈی ایم اجلاس میں ملک بھر میں احتجاج اورلانگ مارچ کے متعلق مختلف تجاویز پر بھی  غور کیا گیا۔پی ڈی ایم نے صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں بیک وقت دھرنا دینے پر مشاورت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم نے  پیپلزپارٹی کے قائدین کےخلاف کوئی بیان بازی یا ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کا ڈی آئی خان جلسے سے پہلے احتجاج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا  بھی فیصلہ،بیک وقت دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ڈی آئی خان اجلاس سے پہلے کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ای وی ایم پر زور زبردستی کی گئی تو پی ڈی ایم آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ پر غور کر سکتی ہے،بائیکاٹ کے متعلق مولانا فضل الرحمان نوازشریف اور اپوزیشن قائدین سےمشاورت کریں گے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مختلف ایشوز پر مشاورت کی تاہم بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے مختلف ایشوز پر مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلے تک پہنچ جائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی منطق عجیب و غریب ہے،الیکشن کمیشن کہتا پارلیمنٹ کو حق نہیں ہے بتائے انتخابات کیسے ہوں گے،آئین میں واضح لکھا ہے صاف شفاف انتخابات کے قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،قانون بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے نہیں پارلیمان کے پاس ہے،پارلیمان میں بیٹھے ارکان فیصلہ کرتے ہیں کس طرح کا نظام اپنانا ہے،الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر اعتراض نہیں ،انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو زیادہ شوق ہے اپوزیشن کے ماﺅتھ پیس کے طور پر کام کریں ،چیف الیکشن کمشنر کو نوازشریف نے لگایا تھااس لئے ان کی زبان بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ، اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سمیت الیکشن ایکٹ میں بیشتر حکومتی ترامیم کو مسترد کر دیاتھا۔

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll