جی این این سوشل

پاکستان

سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کاوزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ

لاہور: سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم  خان نے  وزارت سے استعفی دے د یا
سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے وزارت سے استعفی دے د یا

ذرائع  کے مطابق عبد العلیم خان نے  چند روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی، ملاقات  میں  عبد العلیم خان نے وزیر اعظم کو استعفی پیش کیا تھالیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث  وزارت نہیں سنبھال سکتا۔وزیراعظم سے چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی، وزیراعظم سے دو سے تین مرتبہ وزارت سے مستعفی ہونے کا کہہ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے کابینہ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
ورلڈ کپ کی ٹرافی کی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر رونمائی کی گئی۔ شکرپڑیاں میں ٹرافی کی رو نمائی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ٹرافی کی رونمائی تاریخی مقام پاکستان مونومنٹ پر کی گئی۔ پاکستان مونومنٹ پر رکھی گئی ٹرافی کیساتھ شائقین نے خوب تصاویر بنوائیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ڈی چوک میں بھی کی گئی۔ ٹرافی کو ایبٹ آباد بھی لیجایا جائے گا جس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر لاہور کے اڑان بھرے گی۔ 
ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر بھر میں مفت وائی فائی متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll