جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نیوزی لینڈ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
پاکستان نیوزی لینڈ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے ٹکٹس فروخت ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم18سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے 17 ستمبرکوراولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا، محکمہ تعلیم سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 12 ہزار نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ سندھ نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے 1 ہزار سے زائد سکولوں کی انسپکشن مکمل کر کے 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ نجی سکولز قانون کے مطابق کُل انرولمنٹ کا 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عملدرآمد تک سکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll