جی این این سوشل

پاکستان

2023ء کےانتخابات کا انعقادالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ ہوگا:شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 2023ء کےانتخابات کا انعقادالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ ہوگا، ٹیکنالوجی کی مخالفت وہی کرینگےجنکے مفادات پرانےفرسودہ نظام سےجڑے ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

2023ء کےانتخابات کا انعقادالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ ہوگا:شبلی فراز
2023ء کےانتخابات کا انعقادالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ ہوگا:شبلی فراز

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سےقبل چھوٹےالیکشن میں ای وی ایم کےاستعمال کاکام الیکشن کمیشن کاتھا،الیکشن کمیشن کےپاس ای وی ایم استعمال کرنےکااختیارتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوووٹنگ میشن پربریفنگ دی گئی تھی،الیکشن کمیشن کی ٹیم نےووٹنگ مشین میں37خامیاں نکالیں، اگرووٹنگ مشین میں خامیاں ہیں تواسے دورکیاجاسکتاہے، ہماری ٹیم نےان خامیوں کودورکرنےکیلئےکام کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں اپوزیشن ہماری بات سننےکوتیارنہیں تھی،انہوں نےہماری بات نہ سنی توہم عوام کےپاس جائیں گے،پاکستان طاقتورطبقہ  نہیں چاہتا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں،ووٹنگ مشین سےمتعلق تمام آپشنزاستعمال کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین کے تنازع میں الیکشن کمیشن نے اپنے آپ کوخودجھونکا ہے،ابھی تک جو بھی الیکشن کمیشن نے کہا سب غلط ہے۔

 

 

 

علاقائی

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

چلڈرن ہسپتال لاہور  میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

 حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو  جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

بچے کے والدین  کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں  گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی آئی اے نجکاری: حکومت  کا دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ

کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے نجکاری: حکومت  کا دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کیلئے قیمت سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں۔

وفاقی وزیربرائے نجکاری علیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے، پی آئی اے میں 830 ارب نقصانات تھے، جس میں سے 623 ارب کے بقایا جات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا، باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی رہنے دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےسیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھاکہ قومی ائیر لائن  کی نجکاری کے پہلے عمل کے دوران کافی حد تک کام ہوچکا ہے، لہذا دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر پراسیس ہوگا۔

اس دوران وفاقی وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دوباری نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگیں گے اور اس پر کام چل رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا نجکاری پر فوکس ہے، مستقبل میں نجکاری پر کوئی اچھی خبر ملے گی۔

اس دوران علیم خان نے ائیر انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا کی بولی بھی پانچ دفعہ ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ائیر انڈیا کی نجکاری کا عمل مکمل ہوا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی آئی اے کو بیچنا ہےتو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا،پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

 ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

سری لنکا کےنو منتخب  صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔

امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔

واضح رہے کہ  ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔

سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں  نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی  سونپ دیا ۔

صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے  کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll