جی این این سوشل

علاقائی

عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا-

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر ایک بار پھر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں،ان عناصر کی پہلے کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی، سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے-

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے،صوبے کے عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے-

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کریں گے۔

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نےحسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نواز کے خلاف فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا، جس کے مطابق حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔

عدالتی کاغذات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیا۔ حسن نواز کو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔

عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔

دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے فارغ نہ ہو جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو۔

حسن نواز اب بھی برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم

حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا یوکرین کے  بجلی گھروں پرفضائی  حملہ، تمام نظام درہم برہم

روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔  روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

محمد عفیف سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

حمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے، ماضی میں وہ عرب ٹی وی چینل  کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے اور انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

محمدعفیف لبنانی انتخابات میں حزب اللہ  کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔ محمد عفیف اکثر  بیروت کے  جنوبی علاقوں  میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کی  عالمی میڈیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے تھے، حسن نصراللہ  کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔

اس حوالے سے لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہےکہ اس نے انٹیلی بیس اطلاعات پر اس علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان کو مارا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی  حملے کے نےتیجے  میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف  سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll