لندن : پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو رواں ہفتے کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا عندیہ دے دیا گیا۔


جی این این کے مطابق اس حوالےسے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ اسی ہفتے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال سکتا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت 24ممالک کو ’’گرین لسٹ‘‘ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے اور برطانوی حکومت کی جانب سے جمعرات کو اعلان متوقع ہے ۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر برطانوی حکومت نے پاکستان سمیت چار ممالک پر 9 اپریل سے سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان چار ممالک کو انگلینڈ کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کو کورونا وائرس کی نئی اقسام سے بچایا جا سکے۔
ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں سے آنے والے مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان قواعد کے تحت صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کے پاس برطانیہ کی شہریت یا وہاں کا ریزیڈنسی ویزا ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ان افراد کو برطانیہ پہنچنے پر 10 دن کے لیے اپنے خرچ پر لازمی قرنطینہ میں بھی رہنا ہو گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں انھیں دس ہزار پاؤنڈ جرمانے یا 10 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس پابندی سے پاکستان سے واپس جانے والوں کو مہنگے ٹکٹ خریدنے، کورونا ٹیسٹوں کی فیس کے علاوہ 10 روز قرنطینہ کا خرچہ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے ایک ماہ قبل بحرین، قطر، یو اے ای اور بھارت کو اپنی کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا تھا جبکہ پاکستان بدستور شامل رکھا تھاجس کے بعد پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- ایک گھنٹہ قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 12 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 12 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل