دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، اس دن کا مقصد جمہوری نظام کے بارے میں عوامی شعور اُجاگر کرنا ہے ۔


جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر جمہوریت کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدمات بھی اٹھانا ہے جن سے ان عناصر کا ازالہ کیا جا سکے جو جمہوری نظام کے پروان چڑھنے کی راہ میں بری رکاوٹ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ممالک کے مابین حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا بھی اس دن کے مقاصد میں شامل ہے ۔
بین الپارلیمانی یونین کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتدا 2008ء میں ہوئی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2007ء میں اپنے 62 ویں سیشن میں ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔
اس دن کی مناسبت سے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ دنیا کوویڈ 19 اور اس کے تباہ کن نتائج سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، ہمیں مستقبل کے بحرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئےگزشتہ 18 ماہ سے سبق سیکھتے ہوئے جمہوری لچک برقرار رکھنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہنگامی حالات میں گڈ گورننس کے طریقوں کی نشاندہی اور ترقی پر کام کرنا ہے خواہ وہ صحت عامہ ہو ، ماحولیاتی ہو یا مالی لحاظ سے ۔
اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 20 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 20 گھنٹے قبل