جی این این سوشل

پاکستان

نویں‌، دسویں جماعت میں‌ فیل ہونے والے بچوں‌ کو پاسنگ مارکس دینے کا اعلان

نویں ، دسویں امتحان میں فیل طلبہ کے لیے 33 نمبر دے کر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہرام ترکئی نے بتایا کہ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے
شہرام ترکئی نے بتایا کہ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے

پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے نویں اور دسویں کے تمام طالب علموں کو پاسنگ مارکس دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں امتحانات منعقد کیے گئے ۔ نویں ، دسویں امتحان میں فیل طلبہ کے لیے 33 نمبر دے کر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بچے کورونا کی ذہنی اذیت کا شکار اور شدید پریشان تھے ۔ اسی وجہ سے انہیں پاسنگ مارکس دیے گئے ہیں ۔

شہرام ترکئی نے بتایا کہ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے ، نیا تعلیمی سال اگست 2022 میں شروع ہوگا جبکہ سالانہ امتحانات مئی جون میں فل سیلیبس سے لیے جائیں گے ۔

پنجاب میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان

انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں ٹیچرز نے ویکسین لگوالی جبکہ دس سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو بھی والدین کی اجازت کے بعد ویکسین لگا دی گئی ہے ، کے کے جن اضلاع میں سکول بند ہیں وہاں 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll