پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم جمہوریت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے، کسی بھی معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے، سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے، بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار لیکن جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو عرصہ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے، مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- an hour ago




