Advertisement
پاکستان

سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب

راولپنڈی: سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب، 3 خواتین سمیت29 سائنسدانوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 16 2021، 3:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب

آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں اورانجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب چکلالہ گریژن راولپنڈی میں منقعدہوئی،تقریب کے مہمانِ خصوصی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔

انہوں نے صدرِ پاکستان کی جانب سے سٹریٹجک شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے سائنسدانوں اور انجینئرزکو  مختلف سول اعزازات سے نوازا۔

3 خواتین سمیت29 سائنسدانوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا،10 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازاگیاجبکہ 12 افسران کوصدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس جبکہ 7 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔ 

تقریب کےمہمان خصوصی جنر ل ند یم رضا نے اعزاز حاصل کرنے والے  سائنسدانوں اور انجنیئرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے گمنام ہیروز ہیں جو  اپنے وطن کی خدمت کے جذبہ سے سرشار بے لوث کام میں مگن ہیں اور اس حوالے سے ہم  آپ کے بے حد مشکور ہیں۔

 

Advertisement