لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے پر نظریں جما لی ہیں۔


آن لائن پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کا ہمیشہ پریشر ہوتا ہے لیکن ہر حال میں جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ سے پہلے مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے پر افسوس ہوا ،لیکن وہ غیر ملکی کوچ کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے عبد الرزاق کو باؤلنگ کوچ بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم منیجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے،ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں،افتخاراحمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی 12 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز
- 4 گھنٹے قبل

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 25 منٹ قبل

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 20 منٹ قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل










