Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، ذرائع

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز مسلسل 2 پارٹی اجلاسوں سے غائب ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 16 2021، 11:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، ذرائع

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن میں بیانئے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پارٹی کے تنظیمی معاملات سے عدم دلچسپی،مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیے کے باعث ڈویژنل عہدیداران بھی کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

ذرائع  کے مطابق  مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل اجلاسوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاون لاہور میں موجود ہونے کے باوجود شرکت نہیں کر رہے، پارٹی کی تنظیم نو کے معاملات پارٹی صدر شہباز شریف کی بجائے نائب صدر مریم نواز کے کندھوں پر ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی معاملات میں باقاعدہ طور پر متحرک ہیں ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف اور حمزہ شہباز مسلسل 2 پارٹی اجلاسوں سے غائب ہیں ،جس کی وجہ سے  مقامی ڈویژنل لیگی رہنماوں میں تشویش کی لہر ہے، اجلاسوں کے شرکا ایک دوسرے سے پارٹی صدر شہباز شریف کی عدم شرکت کی وجوہات پوچھتے رہے،اجلاس میں شریک مزاحمتی بیانئے کے حامی رہنماوں نے اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے۔

Advertisement
Advertisement