Advertisement

کورونا وباء:  سندھ حکومت کا ڈاکٹروں اور   طبی  عملے کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

سندھ بھر میں تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 16th 2021, 11:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا وباء:  سندھ حکومت کا ڈاکٹروں اور   طبی  عملے کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق   محکمہ صحت سندھ نے تمام ڈاکٹروں طبی اور نیم طبی عملے کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔ محکمہ صحت نے وفاقی حکومت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی)  کو آگاہ کردیاہے۔

کرونا وائرس کے اس لہر میں ڈاکٹرز طبی عملے میں بھی متاثر ہورہا ہے، اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی مسلسل آمد پر یہ فیصلہ کیا گیا ، سندھ بھر میں تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار4 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3ہزار12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ15 ہزار821ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972، پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار196، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار549، بلوچستان میں 32 ہزار671، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement