جی این این سوشل

پاکستان

شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ
شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی ،دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں استحکام ناگزیر ہے ،عالمی برادری نازک مرحلے پر افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔

 

صحت

صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن اکاخیل ،گڈاپ میں نئی تعمیر ہونے والی ڈسپینسری میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم صوبے کے 24 اضلاع میں شروع کی گئی ہے،آج سے 3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات دینے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نےمہم کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر تحائف بھی دیئے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم میں حکومت سندھ نے 62ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو تعینات کیا ہے،پولیو ٹیم 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ان کے گھروں، سکولوں،ہسپتالوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسین فراہم کریں گے،ہماراعزم ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو مکمل اور محفوظ بنانے کے لئے4ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار ہمارے ساتھ ہیں،افسوس کی بات یہ ہے کہ سندھ بھر میں 11 مختلف مقامات سے ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے سے وائرس کی بڑھتی ہوئی گردش کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں،ہمارے فعال اقدامات وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تمام والدین اور خاندان کے ہر ایک فرد سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو اس معذوری سے بچانے کے لیے فعال طور پر مہم میں حصہ لیں۔ اساتذہ ، میڈیا اور کاروباری اداروں سے گزارش ہے کہ وہ لوگوں کو انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی دیں،آئیے ایک بار پھر سندھ اور پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج شدت اختیار کر گیا

احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کئے جانے والے طلبہ کی تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج شدت اختیار کر گیا

غزہ کے مکینوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کر گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 اپریل سے شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کئے جانے والے طلبہ کی تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے۔ احتجامی مظاہروں میں شریک طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔امریکی طلبہ کے اس احتجاج کا آغاز نیویارک نیورسٹی سے ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتےیہ امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی پھیل گیا ۔

احتجاجی مظاہرے پورے یورپ اور آسٹریلیا میں بھی پھیل گئے ہیں ، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔احتجاجی مظاہروں میں شامل طلبہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات اور شخصیات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صرف ہفتے کو امریکا کی بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، فینکس کی ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی، بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی اور سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں مظاہروں کے دوران تقریباً 275 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔متعدد یونیورسٹیوں میں اساتذہ نے بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔

اس وقت امریکا کی جن یونیورسٹیوں میں طلبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ان میں کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس، جارج واشنگٹن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی شامل ہیں۔اس کےعلاوہ ایمرسن کالج، نیویارک یونیورسٹی، ایموری یونیورسٹی، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی، فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سٹی کالج آف نیویارک، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ایسٹ لانسنگ کیمپس میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔

آسٹریلیا میں سڈنی یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگائے،آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے منسلک کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کی جائے اوران کے ساتھ معاہدے ختم کئے جائیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں درجنوں طلبہ نے سوربون یونیورسٹی کے باہرغزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جرمن پارلیمنٹ کے باہر غزہ کے حق میں لگائے گئےایک ایسے ہی کیمپ کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll