Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 17th 2021, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی، قومی اسمبلی میں تحاریک مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے۔

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ  سینیٹ 90 روز میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور نہیں کرسکا، سینیٹ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم 90 روز میں منظور نہیں کر سکا۔

متن میں کہا گیا کہ بلز کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجا جائے۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی میں بیت المال ترمیمی بل اور متروکہ وقف املاک ترمیمی بلز پیش ہوں گے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوور سیز کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز میں انتخابی فہرست بنانے کا اختیار نادرا کو دینے کی تجویز ہے۔

حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت قومی اسمبلی سے ایک تحریک منظور کرائے گی کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تحریک قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دی گئی ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندرپار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کے قوانین موجود ہیں۔

ایک ترمیم کے ذریعے انتخابی فہرستیں بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کے سپرد کرنے کی بھی تجویز ہے۔

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔

Advertisement
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 2 days ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 13 hours ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • a day ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 14 hours ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 19 hours ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • a day ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 3 days ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 days ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 18 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 2 days ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 18 hours ago
Advertisement