Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 17th 2021, 6:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقےسے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن  میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement