وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وفاق دھڑا دھڑ کرپشن کررہاہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جی تیل کے کنویں نکلے ہیں ان 3سالوں میں ، تیل آٹا چینی بیچنے والوں ، دوائیں بیچنے والوں اور بی آر ٹی بنانے والوں کا نہیں بلکہ تیل نکلا ہے توصرف عوام کا اور مسلسل نکل رہا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق دھڑا دھڑ کرپشن کررہاہے مگر ہر بات کا جواب بس یہ ہے کہ پیچھے دیکھو ، کسی دن یہ سب پیچھے کے ہی دروازے سے بھاگ جائیں گے۔
اس سے قبل وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ریڑھی گوٹھ میں سماجی تنظیم ہینڈزکے اشتراک سےلگائے گئے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح مسلم ہینڈز کام کر رہی ہے ، وہ قابل تعریف ہے ، مسلم ہینڈز کے اس کام میں نیوی اور ڈسٹرکٹ کونسل سپورٹ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ پلانٹ لوگوں کو پانی فراہم کر رہا ہے ، تھر میں بھی پانی کا مسئلہ ہے ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرینگے ، ٹریننگ سینٹرز اور اسکولوں کی ضرورت ہے ، تحریک انصاف کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہو رہی ہے ، آٹا ، چینی ، دال اور گھی سب کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں ، ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ، جتنا قرض تحریک انصاف نے لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور دیگر سروے تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، آر او پلانٹ ضلع وسطی میں بھی لگے ہوئے ہیں ، ستر سال پرانی لائنیں موجود ہیں ، وفاقی حکومت کے نمائندے پی ڈبلیو ڈی سے کام کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایم این ایز واٹر بورڈ سے مشورہ کیے بغیر سیورج کی لائنیں پانی کی لائنوں میں جوڑ دیتے ہیں ، کراچی سے ٹیکس ریکوری ہوتی ہے ، مرتضی وہاب نے ٹیکس بڑھانے کی بات نہیں کی بلکہ اسے منظم طریقے سے وصولی کا پلان بتایا ، لوگ ٹیکس دے رہے ہیں وہ اداروں میں نہیں آرہا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ ڈی ایم سی سینٹرل میں اب کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ، مرتضی وہاب کے کے ایم سی میں رہنے سے ادارہ ترقی کرے گا۔
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 22 منٹ قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 12 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 11 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 13 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 2 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 26 منٹ قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل