شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے


اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختون خوا سے 2 ممبران کی تقرری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔
شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے۔ پنجاب کے لیے محمد جاوید انور، خالد مسعود چوہدری ، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی تجویز میں شامل ہیں۔ جبکہ خیبرپختون خواہ میں الیکشن کمیشن کے ممبرز کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزرا کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ
26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔ یاد رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین کے خالی نشستوں میں تقرر کے لیے قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خط لکھا اور جواب جلد دینے پر بھی زور دیا تھا۔ خط کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی خالی نشستوں کے لیے پولیس سروس آف پاکستان کے سابق افسر احسان مطلوب، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل راجا عامر خان اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے سابق افسر ڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام تجویز کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کے بیان پر فواد چوہدری کا ردعمل
خیبر پختونخوا کے اراکین الیکشن کمیشن کے لیے وزیراعظم نے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر فریداللہ خان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کی ہر خالی نشست میں تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے ساتھ متفقہ طور پر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 گھنٹے قبل