الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کر کے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن پر عائد کردہ الزامات کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دونوں وزراء کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں عائد کیے گئے الزامات پر اعظم سواتی سے ثبوت مانگے کا فیصلہ کیا ہے۔
’لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر بن گیا‘
ساتھ ہی فواد چوہدری سے پریس بریفنگ میں الزام تراشی پر ثبوت مانگنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے پیمرا سے کہا ہے کہ ایوان صدر، کمیٹی کارروائی اور پریس بریفنگ کاریکارڈ پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے کمیٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے کھائے ہیں جب کہ فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیا ہے چیف الیکشن کمشنراپوزیشن کےماؤتھ پیس کےطو رپر کام کرنا چاہتےہیں۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 37 minutes ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago




