جی این این سوشل

پاکستان

مصر کے  ملٹری  ائیربیس پر کثر القومی فوجی مشقوں  برائٹ اسٹار 2021 کا انعقاد،  آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی دستہ بری،  فضائی اور بحری افواج پر مشتمل تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مصر کے  ملٹری  ائیربیس پر کثر القومی فوجی مشقوں  برائٹ اسٹار 2021 کا انعقاد،  آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے  ملٹری  ائیربیس پر کثر القومی فوجی مشقوں  برائٹ اسٹار 2021 کا انعقاد کیا گیا، مصر اور پاکستان کے علاوہ امریکہ،  سعودی عرب،  اردن،  قبرص بھی شریک ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ عراق،  بحرین سوڈان،  مراکش،  کینیا، اٹلی،  اسپین،  برطانیہ ، تیعنس،  ننائجیریا،  تنزانیہ اور فران جے فوجی دستے بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دستوں پر مشتمل دستے نے 2009 کے بعد پہلی بار حصہ لیا، پاکستانی فوجی دستہ بری،  فضائی اور بحری افواج پر مشتمل تھا، مشقوں کی اختتامی تقریب  ملٹری بیس پر ہوئی۔پاکستان کی جانب سے ابجینئیرنگ انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

دنیا

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، انتونیو گوتریش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا جو نہ صرف فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ہو گا بلکہ یہ غزہ اوردیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے کہا کہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا ممکنہ زمینی آپریشن ایک ایسے المیے سے کم نہیں ہو گا جو الفاظ سے باہر ہے،یہ غزہ میں موجود فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گاجس کے مقبوضہ مغربی کنارے اورمشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے مزید ہزاروں فلسطینی شہری مارے اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبورہوجائیں گے۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین اور بہت سے ممالک کی حکومتوں نے واضح طور پر رفح میں اس طرح کےممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل کا یہ بیان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی اس دھمکی کےبعد جاری کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر ہر صورت زمینی حملہ کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll