لاہور:وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ووٹر کو آگاہی دینا اور عملے کی تربیت بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صاف و شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے،ہم صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتےہیں،اپوزیشن ماضی میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور پراپوزیشن کوانتخابی اصلاحات کی دعوت دی،اپوزیشن بدنیتی پر اتر آئی ہے، ان کو پتا ہے کہ اگر دھاندلی کا نظام ختم ہو گیا تو ان کا بوریہ بستر گول ہو جائے گا، ٹھپہ مافیا ای وی ایم کے راستے میں رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ماضی میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے چکی ہے، ماضی میں اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے کارخانے لگائے، رواں سال گروتھ کا سال ہے،اب تو معیشت چلنا شروع ہوئی ہے،حکومت نے ایکسپورٹس میں اضافہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتھر کا نہیں ٹیکنالوجی زمانہ ہے،شہبازشریف،بلاول اور فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن نوٹسز جاری نہیں کرتا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل





