مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، بات چیت کے وہ راستے اختیار کیے جائیں جس سے مسئلے کا مستقل حل نکلے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے


ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ نئی دہلی کے موقعے پر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب بھی ہو سکا ہم اپنے اچھے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، بات چیت کے وہ راستے اختیار کیے جائیں جس سے مسئلے کا مستقل حل نکلے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: یوم وطنی کے موقع پر عام تعطیل، مگر چھٹیاں تین ہونگی ، سعودی میڈیا
اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق شہزادہ فیصل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کے نام نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : تارکین وطن کیلئے بری خبر، سعودیہ میں غیر ملکیوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ شروع
بھارتی وزیراعظم نے سعودی عرب کی قیادت کے کرہ ارض کے تحفظ کے لیے کردار اور اقدامات کو سراہا تھا اور انہوں نے بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جاری کردہ سعودی سبزاقدام اور مشرقِ اوسط سبزاقدام کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سعودی عرب کے ویژن 2030ء کی روشنی میں اقتصادی شراکت داری کو مستحکم بنانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی تھی۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 5 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 5 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 5 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 4 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago





