جی این این سوشل

دنیا

سعودی حکومت نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی

مملکت میں آفرز اور ڈسکاؤنٹ چیک رکنے کے لیے صارفین سیلز ایپلی کیشن پر ڈسکاؤنٹ بار کوڈ سکین کرسکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈسکاؤنٹ کے نام پر جھوٹ نہیں بولا جا سکے گا اور صارفین  بھی ہوشیار رہیں گے
ڈسکاؤنٹ کے نام پر جھوٹ نہیں بولا جا سکے گا اور صارفین  بھی ہوشیار رہیں گے

جدہ : سعودی حکومت نے روز مرہ کی استعمال کی اشیا اور دیگر مصنوعات پر ڈسکاؤنٹ کی آر میں فراڈ کا توڑ نکال لیا اب صارفین کو کوئی گمراہ نہیں کرسکے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: یوم وطنی کے موقع پر عام تعطیل، مگر چھٹیاں تین ہونگی ، سعودی میڈیا

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے آفرز اور ڈسکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے سیلز ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے ، جس کے ذریعے اشیا پر اگر کوئی خصوصی آفر موجود ہوگی تو معلوم کیا جاسکے گا ، اس طرح ڈسکاؤنٹ کے نام پر جھوٹ نہیں بولا جا سکے گا اور صارفین  بھی ہوشیار رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

وازرت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن بن محمدالحسین کا کہنا ہے کہ مملکت میں آفرز اور ڈسکاؤنٹ چیک رکنے کے لیے صارفین سیلز ایپلی کیشن پر ڈسکاؤنٹ بار کوڈ سکین کرسکتے ہیں ۔ 

دنیا

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی، سعودی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

ورلڈ بینک گروپ اور قومی مسابقتی سینٹر نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ 

ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔

نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔

خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll