کابل:نا ئب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششیں مثبت ہیں، اسے مداخلت نہ سمجھا جائے۔


نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے، افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔انہوں نے پاکستان، قطر، چین سمیت دیگر ممالک کی امن کوششوں کی تائید کی۔
مزید پڑھیں : حکومت کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے نئی حکمت عملی کیلئے اعلی سطحی اجلاس طلب
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ننگرہار اور جلال آباد میں دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ داعش تنظیم کی شکل میں افغانستان میں موجود نہیں ہے، افغان عوام میں داعش کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے اور افغانستان میں جلد ہی امن قائم ہوجائے گا۔
نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نئی کابینہ میں جن افغانیوں نے خدمت کی ہے ان کو شامل کریں گے اور عبوری کابینہ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔عالمی برادری کے مثبت مشوروں کی قدر کریں گے تاہم عالمی برادری نئی افغان حکومت کو جلد تسلیم کرے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل




