ڈیرہ اسماعیل خان : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں جو قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مافیاز کیخلاف قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، مافیا تو کہتے ہیں ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو، رشوت دینے اور لینے والوں کی غیرت جاتی ہے ، یہاں مافیاز اربوں کی پراپرٹی بنا کر باہر بیٹھے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا۔ جب تک اپنا کریکٹر ٹھیک نہیں کریں گے بڑی قوم نہیں بن سکتے، ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات نہیں، اگلی نسل کا سوچنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں تاریخ کا طالبعلم ہوں ، میں نے دنیا کی تاریخ پڑھی ہے اور سب سے زیادہ متاثر نبی ﷺکی سیرت سے ہوا۔ میں ریاست مدینہ کی بات اس لیے کرتا ہوں کہ یہ دنیا کی تاریخ میں ایک بہت بڑا انقلاب تھا، اس سے پہلے اتنا بڑا انقلاب کبھی نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ واحد پیغمبر ہیں جن کی ساری زندگی تاریخ کا حصہ ہے، کس طرح وہ لوگ جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی یعنی عرب چند برسوں میں دنیا کی امامت کرنے لگے، یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے حالات اس لیے برے ہیں کیوں کہ دین کا ہماری زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہم صرف جمعے کا خطبہ سن کر آجاتے ہیں، اللہ نے ہمیں قرآن میں حکم دیا ہے کہ ان ﷺ کی زندگی سے سیکھو، اگر قرآن کی تعلیمات پر چلتے ہیں تو اس میں ہماری بہتری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک خوددار قوم بننا چاہیے، لاالٰہ الااللہ ایک انسان کو غیرت دیتا ہے، جب آپ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے تو ایک چھوٹا سا انسان غیر مند ہوجاتا ہے، جب کوئی پیسے والے کے سامنےجھکتاہے تو کوئی اس کی عزت نہیں کرتا لیکن اگر ایک مزدور بھی غیرت مند ہوتا ہے تو لوگ اس کی عزت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی، آبادی بڑھتی رہی اور اناج کی پیداوار نہ ہوئی تومستقبل میں بھوک ہوگی۔ تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہےہیں، ہمیں زراعت پر تحقیق کی ضرورت اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ حکومت بنیادی تعلیم و صحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں مزید 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہا ہے۔ آج کسانوں کے پاس بڑا پیسہ گیا،شوگر مافیاکسانوں کوپیسہ نہیں دیتاتھا،ہم نے قانون سےزورلگاکر دلوایا۔ہمارےپاس زمینیں ہیں ہمیں عقل کا بہتراستعمال کرکے خود کفیل بنناچاہیے،اناج اگانے سےفرق نہیں پڑے گالیکن امپورٹ سے فرق پڑے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے ہیں، گومل زرعی یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 3 hours ago

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 3 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 2 hours ago

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 14 hours ago

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 15 hours ago

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 3 hours ago

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 2 hours ago

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 3 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 13 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 6 minutes ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 42 minutes ago

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 3 hours ago